ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کیوبا کا نام ان ممالک کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر جن پر امریکہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے، کہا کہ " امریکہ کی جانب سے خود مختار ملکوں کے خلاف اور انہيں بدنام کرنے کے لئے اس قسم کی فہرست کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کی پرانی تاریخ ہے ۔"
انہوں نے اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی اور آزاد ملکوں کے خلاف یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ قرار دیا اور کہا: سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی طرف سے اس طرح کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ یہ کیوبا کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس سے بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی مزید کمزور ہوتی ہے اور لاقانونیت کو فروغ ملتا ہے، اس لئے عالمی برادری کو اس قسم کے اقدامات کی مخالفت کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ